مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ حَدِّ الْبُلُوغِ لِإِيجَابِ الْحَدِّ باب: حد کے واجب ہونے کے لئے بلوغت کی حد
حدیث نمبر: 10513
عَنْ أَسْلَمَ بْنِ بَجْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ أَنَّهُ جَعَلَهُ عَلَى أُسَارَى قُرَيْظَةَ ، فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى فَرْجِ الْغُلَامِ ، فَإِذَا رَآهُ قَدْ أَنْبَتَ الشَّعْرَ ضَرَبَ عُنُقَهُ ، وَأَخَذَ مَنْ لَمْ يُنْبِتْ فَجَعَلَهُ فِي مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اسلم بن بجرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ نے انہیں قریظہ کے قیدیوں پر مقرر کیا تھا وہ لڑکے کی شرمگاہ کا جائزہ لیتے تھے اگر وہ دیکھتے تھے کہ اگر اس کے زیرناف بال اگ چکے ہوں تو وہ اس کی گردن اڑا دیتے تھے اور جس کے زیر ناف بال نہیں اگے ہوتے تھے اسے پکڑ کر مسلمانوں کے مال غنیمت میں شامل کر دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔