مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَامِلِ يَجِبُ عَلَيْهَا الْحَدُّ باب: حاملہ عورت پر ، جب حد واجب ہو جائے
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً اعْتَرَفَتْ مِنَ الزِّنَا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، وَهِيَ حُبْلَى ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ارْجِعِي حَتَّى تَضَعِي " . ¤ ثُمَّ جَاءَتْ وَقَدْ وَضَعَتْهُ ، قَالَ : " أَرَضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ " . ¤ ثُمَّ جَاءَتْ فَرُجِمَتْ ، فَذَكَرُوهَا ، فَقَالَ : " لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا صَاحِبُ مَكْسٍ لَغُفِرَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ ، وَقَدْ رَآهُ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نے چار مرتبہ زنا کرنے کا اعتراف کر لیا وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : تم جاؤ اور پہلے بچے کو جنم دو پھر وہ عورت آئی وہ اس وقت بچے کو جنم دے چکی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پہلے تم اس بچے کو دودھ پلاؤ جب تک دودھ چھڑا نہیں دیتی پھر وہ عورت آئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کروایا لوگوں نے اس عورت کا ذکر کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر بھتہ لینے والا شخص وہ توبہ کرتا تو اس کی بھی مغفرت ہو جاتی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ۔