حدیث نمبر: 9780
عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُنَفِّلُ فِي مَغَازِيهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْصِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنگوں میں انعام دیا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز حمصی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز حمصی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 9781
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْلًا سِوَى نَصِيبٍ مِنَ الْخُمْسِ ، فَأَصَابَنِي شَارِفٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سائب بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کے حصے کے علاوہ انعام کے طور پر اضافی چیز بھی دیا کرتے تھے ۔ آپ نے مجھے ایک اونٹنی دی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 9782
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : وَلَا تَحِلُّ غَنِيمَةٌ حَتَّى تُقْسَمَ ، وَلَا نَفْلٌ حَتَّى يُقْسَمَ لِلنَّاسِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مال غنیمت اس وقت تک حلال نہیں ہو گا جب تک اسے تقسیم نہ کیا جائے اور انعام اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک ( مال غنیمت ) لوگوں کے درمیان تقسیم نہ ہو چکا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔