حدیث نمبر: 9781
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْلًا سِوَى نَصِيبٍ مِنَ الْخُمْسِ ، فَأَصَابَنِي شَارِفٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سائب بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کے حصے کے علاوہ انعام کے طور پر اضافی چیز بھی دیا کرتے تھے ۔ آپ نے مجھے ایک اونٹنی دی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے ۔