مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ خَرَاجِ الْأَرْضِ . باب: زمین کا خراج
حدیث نمبر: 9783
عَنْ مُعَاذٍ - يَعْنِي : ابْنَ جَبَلٍ - قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قُرًى عَرَبِيَّةٍ ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ حَظَّ الْأَرْضِ . قَالَ سُفْيَانُ : حَظُّ الْأَرْضِ : الثُّلُثُ وَالرُّبْعُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عرب بستیوں کی طرف بھیجا تو آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں زمین کا حصہ وصول کروں ۔ سفیان کہتے ہیں : زمین کے حصے سے مراد ایک تہائی یا ایک چوتھائی ( پیداوار ) ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔