کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ’’ تم جنگ میں حصہ لو تمہیں غنیمت حاصل ہو گی تم سفر کرو تم صحت مند رہو گے “
حدیث نمبر: 9657
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اغْزُوا تَغْنَمُوا وَصُومُوا تَصِحُّوا وَسَافِرُوا تَسْتَغْنُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا فَإِنْ كَانَ الرَّاوِيَ عَنْ شَبَّابٍ فَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم جنگ میں حصہ لو تمہیں غنیمت حاصل ہو گی تم روزہ رکھو تم صحت مند رہو گے تم سفر کرو تم بے نیاز ہو جاؤ گے ( یا خوشحال ہو جاؤ گے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اپنے استاد موسیٰ بن زکریا کے حوالے سے نقل کی ہے اگر تو یہ وہ شخص ہے ، جو شباب سے روایت نقل کرتا ہے ، تو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے ، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے ، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 9658
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَسْلَمُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَوَّادٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ سفر کرو تم صحت مند رہو گے اور سلامت رہو گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رواد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رواد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔