مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِرْآةِ ، وَمَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِيهَا ، وَالتَّيَمُّنِ فِي كُلِّ شَيْءٍ . باب: شیشے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے ، اور جب آدمی شیشہ دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟ اور ہر کام کو دائیں طرف سے آغاز کرنے کا بیان
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي ، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي " . ¤ وَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ اثْنَيْنِ وَوَاحِدًا بَيْنَهُمَا ، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ نَعْلَيْهِ بَدَأَ بِالْيَمِينِ ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْذًا وَعَطَاءً . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ حُصَيْنٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شیشہ دیکھتے ، تو یہ پڑھتے تھے : ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے جس نے میرے اخلاق اور میری ظاہری تخلیق کو اچھا بنایا ہے ، اور مجھے زینت عطا کی ہے جبکہ دوسروں میں خامیاں ہیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سرمہ لگاتے تھے ، تو ہر آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک مرتبہ لگاتے تھے جب آپ جوتا پہنتے تھے ، تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے جب جوتا اتارتے تھے ، تو پہلے بائیں طرف والا اتارتے تھے جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے ، تو پہلے دایاں پاؤں اندر داخل کرتے تھے اور آپ ہر کام خواہ دینے کا ہو یا لینے کا ہو دائیں طرف سے کرنے کو پسند کرتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے ، اور وہ متروک ہے ۔