مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا تَنْبَغِي الْمُحَافَظَةُ عَلَيْهِ . باب: کن چیزوں کا باقاعدگی سے ساتھ رکھنا چاہیے ؟
حدیث نمبر: 8877
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : خَمْسٌ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَعُهُنَّ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ : الْمِرْآةُ ، وَالْمُكْحُلَةُ ، وَالْمُشْطُ ، وَالْمِدْرَا ، وَالسِّوَاكُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى أَبُو أُمَيَّةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں پانچ چیزیں ہیں ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اور مقیم ہونے کے دوران کبھی نہیں چھوڑتے تھے شیشہ ، سرمہ دانی ، کنگھی ، کھجانے والی چھڑی اور مسواک ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی ابوامیہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔