حدیث نمبر: 8878
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ : مَا كُنْتِ إِذَا سَافَرْتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ حَجَجْتِ أَوْ غَزَوْتِ مَعَهُ مَا كُنْتِ تُزَوِّدِينَهُ ؟ قَالَتْ : كُنْتُ أُزَوِّدُهُ فَأُزَوِّدُهُ : دُهْنًا ، وَمُشْطًا ، وَمِرْآةً ، وَمِقَصًّا ، وَمُكْحُلَةً ، وَسِوَاكًا . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : وَمِقَصَّيْنِ بَدَلُ مِقَصٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْوَصَّابِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا : جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر جاتی تھیں یا حج کے لیے جاتی تھیں یا آپ کے ساتھ کسی جنگ میں حصہ لینے کے لئے جاتی تھیں ، تو آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی چیزیں ساتھ رکھا کرتی تھیں ؟ انہوں نے بتایا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زاد سفر تیار کرتی تھی اور اس میں تیل ، کنگھی ، آئینہ بال کاٹنے والی چیز ( یعنی قینچی ) سرمہ دانی اور مسواک رکھتی تھی ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : بال کاٹنے والی دو چیزیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص وصانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8878
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف