کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ الْعَيَزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ يَخْضِبَانِ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتْمِ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عیزار بن حریث بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو مہندی اور کتم کا خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ خَضَبَ بِالسَّوَادِ سَوَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ مَنْ هُوَ دُونَهُمْ فِي الْمَنْزِلَةِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص سیاہ خضاب لگائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے چہرے کو سیاہ کر دے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وضین بن عطاء ہے ، جسے امام أحمد ، یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ان سے نیچے کے مرتبے کے افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الصُّفْرَةُ خِضَابُ الْمُؤْمِنِ ، وَالْحُمْرَةُ خِضَابُ الْمُسْلِمِ ، وَالسَّوَادُ خِضَابُ الْكَافِرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” زرد رنگ مؤمن کا خضاب ہے ، اور سرخ رنگ مسلمان کا خضاب ہے ، اور سیاہ رنگ کافر کا خضاب ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : كَانَ رَأْسُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ تُخْضَبُ بِالْحِنَّاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ ، وَرِجَالُ هَذِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سر میں مہندی کے ذریعے خضاب لگاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : كَانَ أَنْسٌ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ اپنی داڑھی پر ورس کا خضاب لگاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خالد بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خالد بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ : رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ ، وَشَهِدَ الْعَقَبَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَعُثْمَانُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَهُوَ عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ لَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عثمان بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو زرد رنگ کا خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ انہوں نے بیعت عقبہ میں شرکت کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے یہ عثمان بن عبداللہ بن ابورافع ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے یہ عثمان بن عبداللہ بن ابورافع ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ : رَأَيْتُ حَكِيمَ بْنَ جَابِرٍ يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ . . ¤ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عمر بن ابوزائدہ بیان کرتے ہیں : میں نے حکیم بن جابر کو دیکھا کہ انہوں نے زر درنگ کا خضاب لگایا تھا ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : رَأَيْتُ جَرِيرًا يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ وَالزَّعْفَرَانِ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو زرد اور زعفران کا خضاب لگائے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَعُثْمَانُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عثمان بن عبیداللہ بن ابورافع بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو زرد خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ عثمان نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا قَتَادَةَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عُمَرَ وَأَبَا أُسَيْدٍ يَمُرُّونَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ فِي الْكِتَابِ نَجِدُ مِنْهُمْ رِيحَ الْعَنْبَرِ وَيُصَفِّرُونَ لِحَاهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عثمان بن عبداللہ بن سراقہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ یہ حضرات ہمارے پاس سے گزرے ہم اس وقت فوجی دستے میں تھے ہم نے ان حضرات میں سے عنبر کی خوشبو پائی انہوں نے اپنی داڑھیوں پر زرد خضاب لگایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارِ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتْمِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عمار بن ابوعمار بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مہندی اور کتم کا خضاب لگائے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى خَضَّبَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے اپنی داڑھی پر مہندی لگائی ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ يُخَضِّبُ بِالْحِنَّاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ جَعْفَرٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں ؟ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ مہندی لگایا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابن اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابن اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔