مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8822
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا قَتَادَةَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عُمَرَ وَأَبَا أُسَيْدٍ يَمُرُّونَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ فِي الْكِتَابِ نَجِدُ مِنْهُمْ رِيحَ الْعَنْبَرِ وَيُصَفِّرُونَ لِحَاهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عثمان بن عبداللہ بن سراقہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ یہ حضرات ہمارے پاس سے گزرے ہم اس وقت فوجی دستے میں تھے ہم نے ان حضرات میں سے عنبر کی خوشبو پائی انہوں نے اپنی داڑھیوں پر زرد خضاب لگایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔