کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص ( اپنی رشتہ دار خاتون کی ) ایسے شخص کے ساتھ شادی کروائے جس میں ( خاتون کو ) رغبت نہ ہو
حدیث نمبر: 7451
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ : جُلَيْبِيبٌ فِي وَجْهِهِ دَمَامَةٌ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّزْوِيجَ قَالَ : إِذَنْ تَجِدُنِي كَاسِدًا . فَقَالَ : " غَيْرُ أَنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ ، وَغَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب تھے ، جن کا نام جلیبیب تھا ، ان کے چہرے پر داغ تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شادی کی پیشکش کی ، تو انہوں نے عرض کی : آپ مجھے اس بارے میں کھوٹا پائیں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تا ہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس روایت کے مختلف طرق ” مناقب “ سے متعلق باب میں آئیں گے ،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس روایت کے مختلف طرق ” مناقب “ سے متعلق باب میں آئیں گے ،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 7452
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَظَمَ غَيْظًا ، وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى إِنْفَاذِهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . وَمَنْ أَنْكَحَ عَبْدًا وَضَعَ اللَّهُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجَ الْمُلْكِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص غصے کو پی لے ، جبکہ وہ اس کے اظہار پر قدرت بھی رکھتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے حورعین کے بارے میں اختیار دے گا ، اور جو شخص کسی بندے کی شادی کروا دے ( یا کسی غلام کی شادی کروا دے ) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے سر پر بادشاہ کا تاج رکھے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے ، وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے ، وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔