حدیث نمبر: 7451
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ : جُلَيْبِيبٌ فِي وَجْهِهِ دَمَامَةٌ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّزْوِيجَ قَالَ : إِذَنْ تَجِدُنِي كَاسِدًا . فَقَالَ : " غَيْرُ أَنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ ، وَغَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب تھے ، جن کا نام جلیبیب تھا ، ان کے چہرے پر داغ تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شادی کی پیشکش کی ، تو انہوں نے عرض کی : آپ مجھے اس بارے میں کھوٹا پائیں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تا ہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس روایت کے مختلف طرق ” مناقب “ سے متعلق باب میں آئیں گے ، یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7451
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3343)»