مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ زَوَّجَ مَرْغُوبًا عَنْهُ . باب: جو شخص ( اپنی رشتہ دار خاتون کی ) ایسے شخص کے ساتھ شادی کروائے جس میں ( خاتون کو ) رغبت نہ ہو
حدیث نمبر: 7452
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَظَمَ غَيْظًا ، وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى إِنْفَاذِهِ خَيَّرَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . وَمَنْ أَنْكَحَ عَبْدًا وَضَعَ اللَّهُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجَ الْمُلْكِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص غصے کو پی لے ، جبکہ وہ اس کے اظہار پر قدرت بھی رکھتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے حورعین کے بارے میں اختیار دے گا ، اور جو شخص کسی بندے کی شادی کروا دے ( یا کسی غلام کی شادی کروا دے ) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے سر پر بادشاہ کا تاج رکھے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے ، وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔