کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: دادا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ قَسْمُ الْجَدِّ ؟ قَالَ : " مَا سُؤَالُكَ عَنْ ذَلِكَ يَا عُمَرُ ؟ إِنِّي أَظُنُّكَ تَمُوتُ قَبْلَ أَنْ تَعْلَمَ ذَلِكَ " . فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْلَمَ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنْ عُمَرَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : دادا کا حصہ کیسے ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عمر ! یہ سوال تم نے کیسے کیا ہے ؟ تمہارے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ تم اس کے بارے میں علم رکھنے سے پہلے انتقال کر جاؤ گے ( یعنی تمہیں اس کا جواب کبھی نہیں مل سکے گا ، راوی بیان کرتے ہیں : ) تو اس بارے میں علم حاصل ہونے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ سعید بن مسیب کے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7159
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كُنَّا نُورِّثُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي الْجَدَّ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ، ہم اسے وارث قرار دیا کرتے تھے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ان کی مراد ، دادا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7160
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1387) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1095)»
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَضَى أَنَّ لِلْجَدَّتَيْنِ مِنَ الْمِيرَاثِ بَيْنَهُمَا السُّدُسَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَإِسْنَادُهُمَا مُنْقَطِعٌ ؛ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ نے وراثت میں دو ، دادیوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ چھٹا حصہ اُن دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی سند منقطع ہے ، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7161
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع