مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفرائض— وراثت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَدِّ . باب: دادا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7160
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كُنَّا نُورِّثُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي الْجَدَّ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ، ہم اسے وارث قرار دیا کرتے تھے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ان کی مراد ، دادا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔