حدیث نمبر: 7140
عَنْ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " كُلُّ بَنِي أُنْثَى ، فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ مَا خَلَا بَنِي فَاطِمَةَ ، فَإِنِّي أَنَا عَصَبَتُهُمْ ، وَأَنَا أَبُوهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . قُلْتُ : وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْمَنَاقِبِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بیٹی کی تمام اولاد کے عصبہ ، اُس کے باپ کے رشتہ دار ہوتے ہیں ، صرف فاطمہ کے بیٹوں کا معاملہ مختلف ہے ، کیونکہ میں اُن کا عصبہ ہوں اور میں اُن کا باپ ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن مہران ہے اور وہ متروک ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کی ایک اور سند ” مناقب “ سے متعلق باب میں آئے گی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7140
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2631)»
حدیث نمبر: 7141
وَعَنْ فَاطِمَةَ الْكُبْرَى قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِكُلِّ بَنِي أُنْثَى عَصَبَةٌ يَنْتَمُونَ إِلَيْهِ إِلَّا وَلَدَ فَاطِمَةَ ، فَأَنَا وَلِيُّهُمْ وَأَنَا عَصَبَتُهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ فاطمہ کبری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر عورت کے بچے کا عصبہ ( رشتہ دار ) ہوتے ہیں ، جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں ، صرف فاطمہ کی اولاد کا معاملہ مختلف ہے ، میں اُن کا ولی ہوں اور میں اُن کا عصبہ ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شیبہ بن نعامہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7141
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7142
وَعَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ ( قَالَا ) : عَصَبَةُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ عَصَبَةُ أُمِّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا عصبہ وہ ہو گا ، جو اُس کی ماں کا عصبہ ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اور ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7142
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9663)»