حدیث نمبر: 7140
عَنْ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " كُلُّ بَنِي أُنْثَى ، فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ مَا خَلَا بَنِي فَاطِمَةَ ، فَإِنِّي أَنَا عَصَبَتُهُمْ ، وَأَنَا أَبُوهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . قُلْتُ : وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْمَنَاقِبِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بیٹی کی تمام اولاد کے عصبہ ، اُس کے باپ کے رشتہ دار ہوتے ہیں ، صرف فاطمہ کے بیٹوں کا معاملہ مختلف ہے ، کیونکہ میں اُن کا عصبہ ہوں اور میں اُن کا باپ ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن مہران ہے اور وہ متروک ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کی ایک اور سند ” مناقب “ سے متعلق باب میں آئے گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7140
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2631)»