حدیث نمبر: 7141
وَعَنْ فَاطِمَةَ الْكُبْرَى قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِكُلِّ بَنِي أُنْثَى عَصَبَةٌ يَنْتَمُونَ إِلَيْهِ إِلَّا وَلَدَ فَاطِمَةَ ، فَأَنَا وَلِيُّهُمْ وَأَنَا عَصَبَتُهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ فاطمہ کبری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر عورت کے بچے کا عصبہ ( رشتہ دار ) ہوتے ہیں ، جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں ، صرف فاطمہ کی اولاد کا معاملہ مختلف ہے ، میں اُن کا ولی ہوں اور میں اُن کا عصبہ ہوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شیبہ بن نعامہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفرائض / حدیث: 7141
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف