حدیث نمبر: 6741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَخْرِ بْنِ لَوْذَانَ ، وَكَانَ مِمَّنْ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ عُمَّالٍ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ مُعَلِّمًا إِلَى الْيَمَنِ : " إِنِّي قَدْ عَرَفْتُ بَلَاءَكَ فِي الدِّينِ ، وَقَدْ طَيَّبْتُ لَكَ الْهَدِيَّةَ ، فَإِنْ أُهْدِيَ لَكَ شَيْءٌ فَاقْبَلْ " . فَرَجَعَ حِينَ رَجَعَ بِثَلَاثِينَ رَأْسًا أُهْدُوا لَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ التَّمِيمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ إِسْنَادُهَا جَيِّدٌ فِي الْفَلَسِ وَالْحَجْرِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن صخر بن لوذان رضی اللہ عنہ ، جوان افراد میں سے ایک ہیں ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمال کے ہمراہ یمن بھیجا تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کے یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے ان سے فرمایا : دین کے بارے میں تمہاری آزمائش سے میں واقف ہوں ، اور میں تمہارے تحفے کو پاکیزہ قرار دیتا ہوں ، اگر تمہیں کوئی چیز تحفے کے طور پر دی جائے ، تو تم قبول کر لینا ۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو ان کے پاس تیس جانور تھے ( یا غلام تھے ) جو انہیں تحفے کے طور پر دیے گئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس سے پہلے اس روایت کے مختلف طرق گزر چکے ہیں ، مفلس ہونے کی حالت میں تصرف سے روکنے سے متعلق اس کی سند جید ہے ۔

حدیث نمبر: 6742
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” امراء کو دیے جانے والے تحائف ، خیانت ہوتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام أحمد نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام أحمد نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6743
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” امراء کو دیے جانے والے تحائف ، خیانت ہوتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 6744
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْهَدِيَّةُ إِلَى الْإِمَامِ غُلُولٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : حکمران کو دیا جانے والا تحفہ خیانت ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثمان بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثمان بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6745
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْبَاهِلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” امراء کو دیے جانے والے تحائف ، خیانت ہوتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن معاویہ باہلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن معاویہ باہلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 6746
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْهَدِيَّةُ تَذْهَبُ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤ وَفِي هَذَا الْبَابِ أَحَادِيثُ فِي مَوَاضِعِهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تحفہ ، سماعت اور بصارت کو رخصت کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث اپنے مخصوص مقامات پر آئیں گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث اپنے مخصوص مقامات پر آئیں گی ۔