مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ هَدَايَا الْأُمَرَاءِ . باب: اُمراء کو دیے جانے والے تحائف
حدیث نمبر: 6744
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْهَدِيَّةُ إِلَى الْإِمَامِ غُلُولٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : حکمران کو دیا جانے والا تحفہ خیانت ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثمان بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔