حدیث نمبر: 6741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَخْرِ بْنِ لَوْذَانَ ، وَكَانَ مِمَّنْ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ عُمَّالٍ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ مُعَلِّمًا إِلَى الْيَمَنِ : " إِنِّي قَدْ عَرَفْتُ بَلَاءَكَ فِي الدِّينِ ، وَقَدْ طَيَّبْتُ لَكَ الْهَدِيَّةَ ، فَإِنْ أُهْدِيَ لَكَ شَيْءٌ فَاقْبَلْ " . فَرَجَعَ حِينَ رَجَعَ بِثَلَاثِينَ رَأْسًا أُهْدُوا لَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ التَّمِيمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ إِسْنَادُهَا جَيِّدٌ فِي الْفَلَسِ وَالْحَجْرِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن صخر بن لوذان رضی اللہ عنہ ، جوان افراد میں سے ایک ہیں ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمال کے ہمراہ یمن بھیجا تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کے یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے ان سے فرمایا : دین کے بارے میں تمہاری آزمائش سے میں واقف ہوں ، اور میں تمہارے تحفے کو پاکیزہ قرار دیتا ہوں ، اگر تمہیں کوئی چیز تحفے کے طور پر دی جائے ، تو تم قبول کر لینا ۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو ان کے پاس تیس جانور تھے ( یا غلام تھے ) جو انہیں تحفے کے طور پر دیے گئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس سے پہلے اس روایت کے مختلف طرق گزر چکے ہیں ، مفلس ہونے کی حالت میں تصرف سے روکنے سے متعلق اس کی سند جید ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6741
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف