حدیث نمبر: 6278
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ شَرًّا أَخْضَرَ لَهُ فِي اللَّبِنِ وَالطِّينِ حَتَّى يَبْنِيَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَرِجَالُهُ رُجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ، وَلَمْ أَجِدْ مْنَ ضَعَّفَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں خرابی کا ارادہ فرما لے تو اس کے لئے اینٹ اور گارے میں دلچسپی رکھ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ شخص تعمیر کرنا شروع کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے تاہم میں نے کسی کو اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے تاہم میں نے کسی کو اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حدیث نمبر: 6279
وَعَنْ أَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدِهِ هَوَانًا أَنْفَقَ مَالَهُ فِي الْبُنْيَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو رسواء کرنے کا ارادہ کرے تو اس کے مال کو تعمیر میں خرچ کرواتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 6280
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِبِنْيَةِ قُبَّةٍ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ : " مَا هَذِهِ ؟ " . قَالُوا : قُبَّةٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ بِنَاءٍ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ - أَكْبَرُ مِنْ هَذَا فَهُوَ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے تعمیر کردہ قبہ کے پاس سے گزرے تو آپ نے دریافت کیا : یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : قبہ ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر وہ تعمیر ، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے سر کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ جو اس سے زیادہ اونچی ہو وہ قیامت کے دن اپنے متعلقہ فرد کے لئے وبال ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6281
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَنَى فَوْقَ مَا يَكْفِيهِ كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى عُنُقِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ؛ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بندہ اپنی کفایت ( یا ضرورت ) سے اوپر تعمیر کرے گا اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس تعمیر کو اپنی گردن پر اٹھائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
حدیث نمبر: 6282
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بَنَى غُرْفَةً ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اهْدِمْهَا " . فَقَالَ : أَهْدِمُهَا أَوْ أَتَصَدَّقُ بِثَمَنِهَا ؟ فَقَالَ : " اهْدِمْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے ایک بالاخانہ بنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اسے منہدم کر دو انہوں نے کہا: کیا میں اسے منہدم کر دوں یا میں اس کی قیمت صدقہ کر دوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسے منہدم کر دو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ روایت ” مرسل “ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ روایت ” مرسل “ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 6283
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الرُّكُوبِ عَلَى جُلُودِ السِّبَاعِ ، وَعَنْ تَشْيِيدِ الْبِنَاءِ . ¤ قُلْتُ : رَوَى النَّسَائِيُّ مِنْهُ النَّهْيَ عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ أَبُو الْمُهَزِّمِ قَالَ أَحْمَدُ : مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ . وَقَالَ النَّسَائِيُّ : مَتْرُوكٌ . وَضَعَّفَهُ النَّاسُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو درندوں کی کھال پر سوار ہونے ( یا بیٹھنے ) اور عمارتیں تعمیر کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام نسائی رحمہ اللہ نے اس میں سے صرف درندوں کی کھال کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ابومہزم ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ متروک ہے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ابومہزم ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ متروک ہے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 6284
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ بَنَى بُنْيَانًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ ، وَلَا اعْتِدَاءٍ ، أَوْ غَرَسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ ، وَلَا اعْتِدَاءٍ ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے یا کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی درخت لگاتا ہے ، تو اس شخص کو ایسا اجر ملے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہے گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔