مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُنْيَانِ . باب: عمارت بنانے کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 6284
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ بَنَى بُنْيَانًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ ، وَلَا اعْتِدَاءٍ ، أَوْ غَرَسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ ، وَلَا اعْتِدَاءٍ ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے یا کسی ظلم اور زیادتی کے بغیر کوئی درخت لگاتا ہے ، تو اس شخص کو ایسا اجر ملے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہے گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔