مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ طَلَبِ الرِّزْقِ مِنْ بَابِهِ . باب: رزق کو اس دروازے سے حاصل کرنا
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ضَرْبُ مَثَلِ الرِّزْقِ كَمَثَلِ حَائِطٍ لَهُ بَابٌ ، فَمَا حَوْلَ الْبَابِ سُهُولَةٌ ، وَمَا حَوْلَ الْحَائِطِ وَعْرٌ وَوَعْثٌ ، فَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ بَابِهِ أَصَابَهُ كُلَّهُ وَسَلِمَ ، وَمَنْ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ حَائِطِهِ وَقَعَ فِي الْوَعْرِ وَالْوَعْثِ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَيْهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا الرِّزْقُ الَّذِي يَسَّرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ قَيْسٍ لَمْ يَسْمَعَا مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” رزق کی مثال یوں بیان کی جا سکتی ہے جیسے ایک دیوار ہے ، جس کا ایک دروازہ ہے دروازے والی جگہ میں سہولت پائی جاتی ہے اور دیوار کے ارد گرد والی جگہ میں دشواری اور سختی پائی جاتی ہے ، جو شخص دروازے والی طرف سے اندر داخل ہو گا وہ مکمل اندر آ جائے گا اور سلامت رہے گا اور جو شخص دیوار والی طرف سے اندر آنے کی کوشش کرے گا وہ دشواری اور سختی میں داخل ہو جائے گا ، یہاں تک کہ اس تک پہنچ جائے گا آدمی کو صرف وہی رزق نصیب ہونا ہے ، جو اللہ تعالی نے اس کے لئے آسان کیا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اور سلیمان بن قیس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔