عَنْ حُسَيْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ ، فَأَذَّنَ فِي أُذُنِهِ الْيُمْنَى ، وَأَقَامَ فِي أُذُنِهِ الْيُسْرَى لَمْ تَضُرَّهُ أُمُّ الصِّبْيَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کا بچہ پیدا ہو ، تو وہ اس کے دائیں کان میں اذان دے اور بائیں کان میں اقامت کہے ، تو ام صبیان اس بچے کو نقصان نہیں پہنچائے گی “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے ۔
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ ، وَالْحَسَنِ حِينَ وُلِدَا وَأَمَرَ بِهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا الْأَذَانَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ ، وَالْأَمْرَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر ان کے کانوں میں اذان دی تھی اور اس بارے میں حکم بھی دیا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کان میں اذان دینے کا یا اس کے بارے میں حکم دینے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔