مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَذَانِ فِي أُذُنِ الْمَوْلُودِ . باب: نومولود بچے کے کان میں اذان دینا
حدیث نمبر: 6207
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ ، وَالْحَسَنِ حِينَ وُلِدَا وَأَمَرَ بِهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا الْأَذَانَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ ، وَالْأَمْرَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر ان کے کانوں میں اذان دی تھی اور اس بارے میں حکم بھی دیا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کان میں اذان دینے کا یا اس کے بارے میں حکم دینے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔