کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: عید الضحی کے دن ذبح کا وقت کب ختم ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 5987
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ عَرَفَاتٍ وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ . وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ ، وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے البتہ تم عرفات سے اوپر کی طرف رہو ! پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے البتہ تم محسر سے اوپر رہو اور منی کی ہر جگہ قربانی کی جگہ ہے اور تمام ایام تشریق ذبح ( کے دن ہیں ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5987
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (82/4)»
حدیث نمبر: 5988
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْهُ : " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَغَيْرِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” تمام ایام تشریق ذبح ( کے دن ہیں ) “ ۔ امام أحمد کے رجال اور دیگر کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5988
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1206)»
حدیث نمبر: 5989
عَنْ أَبِي الْخَيْرِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَضْجَعَ أُضْحِيَتَهُ لِيَذْبَحَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ : " أَعِنِّي عَلَى ضَحِيَّتِي " . فَأَعَانَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوالخیر بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے لئے لٹایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : میری قربانی کے حوالے سے میری مدد کرو تو اس شخص نے آپ کی مدد کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5989
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (373/5)»