مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ مَتَى يَخْرُجُ وَقْتُ الذَّبْحِ فِي الْأَضْحَى . باب: عید الضحی کے دن ذبح کا وقت کب ختم ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 5989
عَنْ أَبِي الْخَيْرِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَضْجَعَ أُضْحِيَتَهُ لِيَذْبَحَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ : " أَعِنِّي عَلَى ضَحِيَّتِي " . فَأَعَانَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابوالخیر بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے لئے لٹایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا : میری قربانی کے حوالے سے میری مدد کرو تو اس شخص نے آپ کی مدد کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔