کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 5756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، وَأُسَامَةُ ، وَعُثْمَانُ ، وَقَدْ أُجَافَ عَلَيْهِمُ الْبَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : هَاهُنَا ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ : كَمْ صَلَّى ؟ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے دروازہ بند کر دیا گیا میں آیا اور زمین پر بیٹھ گیا یہ حضرات کچھ دیر اندر ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے میں سیڑھی پر چڑھا اور بیت اللہ میں داخل ہوا میں نے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی ؟ تو ان حضرات نے بتایا : یہاں ۔ راوی کہتے ہیں : میں یہ دریافت کرنا بھول گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی نماز ادا کی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5756
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1043)»
حدیث نمبر: 5757
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزَّجَّاجِ قَالَ : قُلْتُ لِشَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ : يَا أَبَا عُثْمَانَ ، إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْكَعْبَةَ فَلَمْ يُصَلِّ فِيهَا ؟ فَقَالَ : كَذَبُوا لَقَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ ، ثُمَّ أَلْصَقَ بِهِمَا بَطْنَهُ وَظَهْرَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزَّجَّاجِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن زجاج بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : اے ابوعثمان لوگ یہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے لیکن آپ نے اس میں نماز ادا نہیں کی تھی تو انہوں نے جواب دیا وہ لوگ غلط کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کی تھیں اور پھر اپنے پیٹ اور اپنی پشت کو ان دونوں کے ساتھ لگایا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زجاج ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5757
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ( 7190)»
حدیث نمبر: 5758
وَعَنْ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ [ عَنْ أَبِيهِ شَيْبَةَ ] قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَرَأَى بِهَا تَصَاوِيرَ فَقَالَ : " يَا شَيْبَةُ اكْفِنِي هَذِهِ التَّصَاوِيرَ " . فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى شَيْبَةَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ فَارِسَ : إِنْ شِئْتَ طَلَبْتُهَا ، وَلَطَّخْتُهَا بِزَعْفَرَانَ . فَفَعَلَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَمُسَافِعٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤
محمد محی الدین
مسافع بن شیبہ نے اپنے والد سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ نے دو رکعت ادا کیں آپ نے اس میں کچھ تصاویر دیکھیں تو فرمایا : اے شیبہ ان تصاویر کو ختم کر دو یہ بات سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کے لئے مشکل کا باعث ہوئی تو شہسواروں میں سے ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی اگر آپ چاہیں تو میں ان کے اوپر زعفران لگا دیتا ہوں تو انہوں نے ایسا ہی کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مسافع نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5758
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ( 7193)»
حدیث نمبر: 5759
وَعَنْ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي : أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي خَلْفَ الْأُسْطُوَانَةِ[ الْوُسْطَى ] مِنَ الْبَيْتِ رَكْعَتَيْنِ ، وَفِي الْبَيْتِ - أَوْ قَالَ : الْكَعْبَةَ - ثَلَاثُ أَسَاطِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
مسافع بن شیبہ بیان کرتے ہیں : میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کے درمیانی ستون کے پاس دو رکعت ادا کی تھیں راوی کہتے ہیں : بیت اللہ میں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) خانہ کعبہ میں تین ستون تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5759
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ( 8397)»
حدیث نمبر: 5760
وَعَنْ مِسْمَعٍ الْعِجْلِيِّ الرَّامِّ قَالَ : حَدَّثَنِي شَيْخٌ مَنَ الْحَجَبَةِ يُقَالُ لَهُ : مِسْمَعٌ ، وَرَآنِي أُصَلِّي خَلْفَ الْأُسْطُوَانَةِ الْوُسْطَى مِنَ الْبَيْتِ فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي خَلْفَهَا رَكْعَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
مسمع عجلی الرام بیان کرتے ہیں : حجبہ کے ایک بزرگ جن کا نام سمع تھا انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی ۔ انہوں نے مجھے بیت اللہ کے درمیانی ستون کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو یہ بات بیان کی میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ستون کے پاس دو رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5760
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم ا الكبير ( 376/22)»
حدیث نمبر: 5761
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابَهُ فَدَخَلْتُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْهُمْ فَقُلْتُ : كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ فِي الْبَيْتِ ؟ قَالَ : صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ عَنْ يَمِينِ الْبَيْتِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو دیکھا میں ان میں سے دو آدمیوں کے درمیان داخل ہوا میں نے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے تو آپ نے کیا کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے دائیں طرف دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5761
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 5762
وَعَنْ أُمِّ وَلَدِ شَيْبَةَ - ، وَكَانَتْ قَدْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا شَيْبَةَ فَفَتَحَ الْبَيْتَ فَلَمَّا دَخَلَهُ رَكَعَ ، وَقَرَعَ جَبِينَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي فِي الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَغَيْرِهِ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کی اُم ولد ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دست اقدس پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہے ، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کو بلایا ، انہوں نے دروازہ کھولا جب آپ اندر داخل ہوئے ، تو آپ نے رکوع کیا ( یا آپ جھک گئے ) اور اپنی پیشانی کو لگایا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مسجد حرام میں یا اس کے علاوہ کسی جگہ نماز ادا کرنے سے متعلق روایات مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5762
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطراني فى المعجم الكر ( 98/25)»