کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس ( کعبہ ) میں اور اس کا آس پاس گناہ سے بچ کر رہنا
حدیث نمبر: 5763
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَا زِلْنَا نَسْمَعُ إِسَافَ وَنَائِلَةَ - رَجُلٌ ، وَامْرَأَةٌ مَنْ جُرْهُمٍ - زَنَيَا فِي الْكَعْبَةِ فَمُسِخَا حَجَرَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں ہم مسلسل یہ بات سنتے آ رہے ہیں کہ اساف اور نائلہ ، جرہم سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک عورت تھے ان دونوں نے خانہ کعبہ میں زنا کیا تھا تو انہیں مسخ کر کے پتھر بنا دیا گیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5763
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5764
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَانَ إِسَافُ وَنَائِلَةُ - رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ - زَنَيَا فِي الْكَعْبَةِ فَمَسَخَهُمَا اللَّهُ حَجَرَيْنِ " ، فَكَانَا بِمَكَّةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں اساف اور نائلہ ایک مرد اور ایک عورت تھے ان دونوں نے خانہ کعبہ میں زنا کیا ، تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو مسخ کر کے پتھر بنا دیا وہ دونوں ( یعنی ان دونوں کے بت ) مکہ میں تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5764
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
حدیث نمبر: 5765
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَهُمْ جُلُوسٌ بِفِنَاءَ الْكَعْبَةِ فَقَالَ : " انْظُرُوا مَا تَعْمَلُونَ فِيهَا فَإِنَّهَا مَسْئُولَةٌ عَنْكُمْ فَتُخْبِرُ عَنْكُمْ ، وَعَنْ أَعْمَالِكُمْ ، وَاذْكُرُوا أَنَّ سَاكِنَهَا مَنْ لَا يَأْكُلُ الرِّبَا ، وَلَا يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر قریش کے کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا وہ لوگ خانہ کعبہ کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اس بات کا دھیان رکھنا کہ تم یہاں کیا عمل کرتے ہو کیونکہ اس بارے میں تم سے حساب لیا جائے گا اور یہ ( یعنی خانہ کعبہ ) تم لوگوں کے بارے میں اور تمہارے اعمال کے بارے میں خبر دے گا اور تم یہ بات یاد رکھنا کہ اس ( مکہ ) میں وہ شخص رہائش اختیار کرے گا جو سود نہ کھاتا ہو اور چغلی نہ کرتا ہو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5765
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف