مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : هَاهُنَا ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ : كَمْ صَلَّى ؟ . باب: خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 5762
وَعَنْ أُمِّ وَلَدِ شَيْبَةَ - ، وَكَانَتْ قَدْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا شَيْبَةَ فَفَتَحَ الْبَيْتَ فَلَمَّا دَخَلَهُ رَكَعَ ، وَقَرَعَ جَبِينَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي فِي الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَغَيْرِهِ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کی اُم ولد ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دست اقدس پر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہے ، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ کو بلایا ، انہوں نے دروازہ کھولا جب آپ اندر داخل ہوئے ، تو آپ نے رکوع کیا ( یا آپ جھک گئے ) اور اپنی پیشانی کو لگایا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مسجد حرام میں یا اس کے علاوہ کسی جگہ نماز ادا کرنے سے متعلق روایات مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔