حدیث نمبر: 5756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، وَأُسَامَةُ ، وَعُثْمَانُ ، وَقَدْ أُجَافَ عَلَيْهِمُ الْبَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : هَاهُنَا ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ : كَمْ صَلَّى ؟ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے دروازہ بند کر دیا گیا میں آیا اور زمین پر بیٹھ گیا یہ حضرات کچھ دیر اندر ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے میں سیڑھی پر چڑھا اور بیت اللہ میں داخل ہوا میں نے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی ؟ تو ان حضرات نے بتایا : یہاں ۔ راوی کہتے ہیں : میں یہ دریافت کرنا بھول گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی نماز ادا کی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5756
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1043)»