حدیث نمبر: 5255
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اسْتَمْتِعُوا بِهَذَا الْبَيْتِ ، فَقَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثَةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس گھر سے نفع حاصل کرو اسے دو مرتبہ منہدم کیا گیا ہے ، اور تیسری مرتبہ اٹھا لیا جائے گا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5256
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : لَقِيَ لَاقٍ ابْنَ عُمَرَ ، وَهُوَ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ لَا تُسَاوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ ؛ فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى هَذِهِ تَحُجُّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا تَدَعِ الْحَجَّ وَلَوْ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ تَسْوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ " . فَوَاللَّهِ مَا حَضَرَنِي مِنْ ظَهْرٍ غَيْرُهُ ، وَمَا كُنْتُ لِأَدَعَ الْحَجَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الزُّهْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں : ایک شخص کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی جو اس وقت ایک کمزور اونٹنی پر سوار تھے جس کی قیمت دس درہم بھی نہیں تھی ، اس شخص نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن کیا آپ اس پر حج کرنے کے لئے جا رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم حج کو نہ چھوڑنا ، خواہ کمزور اونٹنی پر ہی کرو جو دس درہم کے برابر ہو “ ( پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : ) اللہ کی قسم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور سواری دستیاب نہیں ہوئی اور میں نے حج کو چھوڑنا نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5257
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي جَبَانٌ وَإِنِّي ضَعِيفٌ ! فَقَالَ : " هَلُمَّ إِلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ : الْحَجِّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں بزدل ہوں اور میں کمزور ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اس جہاد کی طرف آؤ جس میں لڑائی نہیں ہوتی اور وہ حج ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5258
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ . قَالَ : " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ ؟ " . قُلْتُ : بَلَى . قَالَ : " حَجُّ الْبَيْتِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ; ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ ، وَزَكَّاهُ شَرِيكٌ . ¤
محمد محی الدین
عثمان بن سلیم نے اپنی دادی کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے جہاد کی طرف نہ کروں جس میں لڑائی نہیں ہوتی ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیت اللہ کا حج کرنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے ، جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ، اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے ، جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ، اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 5259
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ : إِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَهُ بَدَنَهُ ، وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي الرِّزْقِ ، لَمْ يَغْدُ إِلَيَّ فِي كُلِّ أَرْبَعَةِ أَعْوَامٍ لَمَحْرُومٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " خَمْسَةِ أَعْوَامٍ " . وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالی فرماتا ہے : جس شخص کے جسم کو میں نے تندرستی دی ہو ، اور رزق میں اسے کشادگی دی ہو پھر وہ چار سال میں ایک مرتبہ بھی میری طرف نہ آئے ، تو وہ محروم ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” پانچ سال“ ان تمام روایات کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” پانچ سال“ ان تمام روایات کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 5260
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ - إِنْ كَانَ قَالَ - : " جِهَادُ الْكَبِيرِ وَالضَّعِيفِ وَالْمَرْأَةِ : الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بڑی عمر کے شخص ، کمزور شخص اور عورت کا جہاد ، حج اور عمرہ ہیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔