مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ حَجِّ الصَّبِيِّ قَبْلَ الْبُلُوغِ وَالْعَبْدِ قَبْلَ الْعِتْقِ . باب: بچے کا بالغ ہونے سے پہلے اور غلام کا آزاد ہونے سے پہلے حج کرنا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ ، ثُمَّ بَلَغَ الْحِنْثَ عَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةٌ أُخْرَى ، وَأَيُّمَا أَعْرَابِيٍّ حَجَّ ثُمَّ هَاجَرَ فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَى ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ حَجَّ ثُمَّ عُتِقَ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي حَجِّ الصَّبِيِّ ، وَالْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ وَالْعَاجِزِ فِي أَوَاخِرِ الْكِتَابِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس بچے نے حج کیا ہو ، اور پھر وہ بالغ ہو جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا جس دیہاتی نے حج کیا ہوا ہو پھر وہ ہجرت کر لے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا جس غلام نے حج کیا ہو پھر اسے آزاد کر دیا جائے تو اس پر دوسری مرتبہ حج کرنا لازم ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : بچے کے حج کرنے مردہ کی طرف سے حج کرنے اور عاجز شخص کی طرف سے حج کرنے سے متعلق روایات اس کتاب کے آخر میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔