مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَثِّ عَلَى الْحَجِّ . باب: حج کرنے کی ترغیب دینا
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : لَقِيَ لَاقٍ ابْنَ عُمَرَ ، وَهُوَ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ لَا تُسَاوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ ؛ فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى هَذِهِ تَحُجُّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا تَدَعِ الْحَجَّ وَلَوْ عَلَى نَابٍ جَمْعَاءَ تَسْوِي عَشَرَةَ دَرَاهِمَ " . فَوَاللَّهِ مَا حَضَرَنِي مِنْ ظَهْرٍ غَيْرُهُ ، وَمَا كُنْتُ لِأَدَعَ الْحَجَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الزُّهْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں : ایک شخص کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی جو اس وقت ایک کمزور اونٹنی پر سوار تھے جس کی قیمت دس درہم بھی نہیں تھی ، اس شخص نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن کیا آپ اس پر حج کرنے کے لئے جا رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم حج کو نہ چھوڑنا ، خواہ کمزور اونٹنی پر ہی کرو جو دس درہم کے برابر ہو “ ( پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : ) اللہ کی قسم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور سواری دستیاب نہیں ہوئی اور میں نے حج کو چھوڑنا نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سنان زہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔