حدیث نمبر: 5258
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ . قَالَ : " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى جِهَادٍ لَا شَوْكَةَ فِيهِ ؟ " . قُلْتُ : بَلَى . قَالَ : " حَجُّ الْبَيْتِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ; ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ ، وَزَكَّاهُ شَرِيكٌ . ¤
محمد محی الدین

عثمان بن سلیم نے اپنی دادی کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے جہاد کی طرف نہ کروں جس میں لڑائی نہیں ہوتی ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیت اللہ کا حج کرنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے ، جسے امام ابوزرعہ اور ایک جماعت نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ، اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5258
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف