حدیث نمبر: 5070
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْزُوا تَغْنَمُوا وَصُومُوا تَصِحُّوا وَسَافِرُوا تَسْتَغْنُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ جنگ میں حصہ لو تمہیں غنیمت حاصل ہو گی تم روزے رکھو تم تندرست رہو گے تم سفر کرو ( تم لوگوں سے ) بے نیاز ہو جاؤ گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5070
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5071
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ہر عمل کا کفارہ ہے صرف روزے کا معاملہ مختلف ہے روزہ میرے لئے ہے ، اور میں اس کی جزا دوں گا “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” ہر عمل کا کفارہ ہے ، البتہ روزے کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5071
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسد (467/2)»
حدیث نمبر: 5072
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ حَسَنَةَ ابْنَ آدَمَ بِعَشَرَةِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَّا الصَّوْمَ ؛ فَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : فَرْحَةٌ عِنْدَ إِفْطَارِهِ وَفَرْحَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَزَادَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ ; فَإِنْ جَهِلَ عَلَيْهِ جَاهِلٌ فَلْيَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ " . ¤ وَلَهُ أَسَانِيدُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ وَبَعْضُ طُرُقِهِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ انسان کی نیکی کو دس گنا سے لے کے سات سو گنا تک کر دیتا ہے ، البتہ روزے کا معاملہ مختلف ہے ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ) ” روزہ میرے لئے ہے ، اور میں اس کی جزا دوں گا ۔ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) روزہ دار کو دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ایک خوشی افطاری کے وقت ملتی ہے ، اور ایک خوشی قیامت کے دن نصیب ہو گی ، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” جب تم میں سے کسی ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ قبیح کلام نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرئے ، اگر کوئی جاہل اس کے ساتھ جہالت کا مظاہرہ کر تو وہ یہ کہہ دے میں نے روزہ رکھا ہوا ہے “ ۔ اس روایت کی مختلف اسانید ہیں جو امام طبرانی نے نقل کی ہیں اس کے بعض طرق کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں امام أحمد کی سند میں ایک راوی عمرو بن مجمع ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 5072
درجۂ حدیث محدثین: إسناده بعض
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10078 و 10198) اخرجه احمد فى المسند (4256)»