حدیث نمبر: 4971
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ وَهُوَ صَائِمٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حِبَّانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، وَقَدْ وُثِّقَا ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ كَثِيرٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اثمد ( نامی سرمہ ) لگایا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبان بن علی بن محمد بن عبیداللہ بن ابورافع کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ، اور ان دونوں کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ۔

حدیث نمبر: 4972
وَعَنْ بَرِيرَةَ مَوْلَاةِ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ ، وَهُوَ صَائِمٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیده بریره رضی اللہ عنہا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کنیز ہیں وہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اثمد سرمہ لگاتے ہوئے دیکھا ہے آپ اس وقت روزے کی حالت میں تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔