مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْكُحْلِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا سرمہ لگانا
حدیث نمبر: 4972
وَعَنْ بَرِيرَةَ مَوْلَاةِ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ ، وَهُوَ صَائِمٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیده بریره رضی اللہ عنہا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کنیز ہیں وہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اثمد سرمہ لگاتے ہوئے دیکھا ہے آپ اس وقت روزے کی حالت میں تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔