حدیث نمبر: 4973
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُصْبِحَ يَوْمَ صَوْمِي دَهِينًا مُتَرَجِّلًا ، وَلَا تُصْبِحْ يَوْمَ صَوْمِكَ عَبُوسًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ جس دن میں نے روزہ رکھا ہوا ہو میں تیل لگایا کروں اور کنگھی کر کے رکھا کروں تو تم اپنے روزے کے دن ماتھے پر بل ڈال کے نہ رکھا کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 4974
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَصْبِحُوا مُتَدَهِّنِينَ صِيَامًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِأَبِي حَصِينٍ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ سَمَاعًا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم لوگ ایسی حالت میں روزہ رکھو کہ تم نے تیل لگایا ہوا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں البتہ میں نے ایسی کوئی روایت نہیں پائی ہے کہ ابوحصین نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں البتہ میں نے ایسی کوئی روایت نہیں پائی ہے کہ ابوحصین نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو ۔