حدیث نمبر: 4817
عَنْ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَكْمُلُ شَهْرَانِ سِتِّينَ لَيْلَةً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " لَا يَتِمُّ شَهْرَانِ سِتِّينَ يَوْمًا " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دو مہینے یعنی ساٹھ راتیں مکمل نہیں ہوتے ہیں“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” دو مہینے یعنی ساٹھ دن مکمل نہیں ہوتے ہیں“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” دو مہینے یعنی ساٹھ دن مکمل نہیں ہوتے ہیں“ ۔
حدیث نمبر: 4818
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا : " إِنَّ الشَّهْرَ لَا يَكْمُلُ ثَلَاثِينَ لَيْلَةً " . ¤
محمد محی الدین
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بے شک ایک مہینہ یعنی تیس راتیں مکمل نہیں ہوتے ہیں “ ۔
حدیث نمبر: 4819
قَالَ بَعْضُ الرُّوَاةِ : إِنَّهُ لَا يَكْمُلُ كُلُّ شَهْرَيْنِ ثَلَاثِينَ . يَعْنِي : أَحْيَانًا يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ . ¤ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہر دو مہینے تیس دنوں کے مکمل نہیں ہوتے ہیں یعنی بعض اوقات مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے “ ۔ اس کی سند ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 4820
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ الْمُزَنِيِّ قَالَ : خَمْسٌ حَفِظْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا صَفَرَ ، وَلَا عَدْوَى ، وَلَا هَامَّ ، وَلَا يَتِمُّ شَهْرَانِ سِتِّينَ لَيْلَةً ، وَمَنْ خَفَرَ بِذِمَّةِ اللَّهِ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ دُحَيْمٌ : ثِقَةٌ لَهُ أَحَادِيثُ يَغْلِطُ فِيهَا . وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن ابوعمیرہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پانچ باتیں یاد ہیں یہ کہ صفر ( کے مہینے کا منحوس ہونا ) عدوی ( بیماری کے متعدی ہونے ) اور ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، اور دو مہینے یعنی ساٹھ راتیں مکمل نہیں ہوتے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے دحیم کہتے ہیں : یہ ثقہ ہے ، لیکن اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں جس میں یہ غلطی کرتا ہے جمہورائمہ نے اسے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ۔

حدیث نمبر: 4821
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ شَهْرٍ حَرَامٌ لَا يَنْقُصُ ثَلَاثِينَ يَوْمًا وَثَلَاثِينَ لَيْلَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر حرمت والا مہینہ تیس دن اور تیس راتوں سے کم نہیں ہوتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 4822
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : الشَّهْرَانِ تِسْعٌ وَخَمْسُونَ يَوْمًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : دو مہینے انسٹھ دن کے ہوتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔