حدیث نمبر: 1063
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ ، فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَضْلِهِ ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ : " إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ : " لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ، ایک خاتون نے غسل جنابت کیا ، اُن کے بچائے ہوئے پانی کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے لگے ، تو اس خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی ( کہ یہ ان کے غسل کا بچا ہوا پانی ہے ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانی کو ، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” اُسے کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 1064
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ : أَنَّى تَوَضَّأْتُ مِنْ هَذَا . فَتَوَضَّأَ مِنْهُ وَقَالَ : " إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
امام بزار نے ، اُن کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے : آپ وضو کرنے لگے ، تو آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون نے آپ کی خدمت میں عرض کی ، اس ( پانی ) کے ذریعے میں نے بھی وضو کیا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پانی سے وضو کر لیا اور ارشاد فرمایا : پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے ۔
اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 1065
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیده میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” پانی کو ، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 1066
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” پانی کو ، کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 1067
وَعَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ ، فَقَالَتْ : إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
معاذہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے جنابت کے بعد کے غسل کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 1068
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " لَا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ - وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ : " إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ " - وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے ، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے ، جو اس کی بو ، یا ذائقہ کو تبدیل کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام ابن ماجہ نے اُس صحابی کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے ، جو اُس کی بو یا ذائقے ، یا رنگ پر غالب آ جائے “ ۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حدیث نمبر: 1069
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 1070
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ مَا لَمْ يَأْجَنِ الْمَاءُ ؛ يَخْضَرُّ أَوْ يَصَفَرُّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ ، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم ایسے پانی کے ذریعے وضو کر لیں ، جو متغیر ہو کر سبز ، یا زردنہ ہوا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، خالد بن معدان نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اور بقیہ بن ولید نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، خالد بن معدان نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اور بقیہ بن ولید نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ۔