مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَاءِ . باب: پانی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1068
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " لَا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ - وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ : " إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ " - وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے ، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے ، جو اس کی بو ، یا ذائقہ کو تبدیل کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام ابن ماجہ نے اُس صحابی کے حوالے سے حدیث نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے ، جو اُس کی بو یا ذائقے ، یا رنگ پر غالب آ جائے “ ۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔