کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: کسی حدیث یا کسی فتویٰ کی تحقیق کرنا یا اس سے رک جانا
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : وَاللَّهِ [ لَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُحِبُّونِي عَلَيْهَا أَوْ تُتَابِعُونِي وَتُصَدِّقُونِي بِرًا مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ] لَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُبْغِضُونِي عَلَيْهَا ، وَتُجَانِبُونِي ، وَتُكَذِّبُونِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! اگر میں چاہوں تو میں تمہیں ایک ہزار کلمات بیان کر سکتا ہوں ، جن کی وجہ سے تم مجھ سے محبت رکھو گے ، اور تم اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بھلائی شمار کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے میرے پاس آؤ گے اور میری تصدیق کرو گے اور اگر میں چاہوں تو تمہیں ایک ہزار ایسی باتیں بیان کر سکتا ہوں ، جن کی وجہ سے تم مجھ سے بغض رکھو گے ، مجھ سے لاتعلقی اختیار کرو گے اور میری تکذیب کر دو گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 858
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّ الَّذِي يُفْتِي النَّاسَ فِي كُلِّ مَا يَسْتَفْتُونَهُ فِيهِ مَجْنُونٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص لوگوں کو ہر ایسے معاملے کے بارے میں فتویٰ دے دیتا ہے ، جس کے بارے میں لوگ اُس سے فتویٰ مانگتے ہیں ، تو ایسے شخص میں پاگل پن ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 859
درجۂ حدیث محدثین: إسناده اس