حدیث نمبر: 858
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : وَاللَّهِ [ لَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُحِبُّونِي عَلَيْهَا أَوْ تُتَابِعُونِي وَتُصَدِّقُونِي بِرًا مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ] لَوْ شِئْتُ لَحَدَّثْتُكُمْ أَلْفَ كَلِمَةٍ تُبْغِضُونِي عَلَيْهَا ، وَتُجَانِبُونِي ، وَتُكَذِّبُونِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! اگر میں چاہوں تو میں تمہیں ایک ہزار کلمات بیان کر سکتا ہوں ، جن کی وجہ سے تم مجھ سے محبت رکھو گے ، اور تم اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بھلائی شمار کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے میرے پاس آؤ گے اور میری تصدیق کرو گے اور اگر میں چاہوں تو تمہیں ایک ہزار ایسی باتیں بیان کر سکتا ہوں ، جن کی وجہ سے تم مجھ سے بغض رکھو گے ، مجھ سے لاتعلقی اختیار کرو گے اور میری تکذیب کر دو گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 858
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن