حدیث نمبر: 247
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 247
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحیح
تخریج حدیث «ورده المؤلف فى كشف الاستار 285/1290 اورده المؤلف فى زوائد المسند 108»
حدیث نمبر: 248
وَعَنْ عِكْرِمَةَ : " وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ " . قَالَ : شَيْءٌ أُرِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْيَقَظَةِ ، رَآهُ بِعَيْنَيْهِ حِينَ ذُهِبَ بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى عِكْرِمَةَ ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
عکرمہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے ( اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” وہ خواب جو ہم نے تمہیں دکھایا ہے ، انہیں ہم نے لوگوں کے لئے آزمائش بنایا ہے “ عکرمہ فرماتے ہیں : یہ وہ چیز ہے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری کے دوران دکھائی گئی تھی ، آپ نے اسے اپنی ظاہری آنکھوں کے ساتھ دیکھا تھا ، یہ اُس وقت کی بات ہے ، جب آپ کو بیت المقدس لے جایا گیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے عکرمہ پر ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 248
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اورده المؤلف فى زوائد المسند 110»
حدیث نمبر: 249
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَبَّهُ مَرَّتَيْنِ : مَرَّةً بِبَصَرِهِ ، وَمَرَّةً بِفُؤَادِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ الْكُوفِيِّ ، وَجَهْوَرُ بْنُ مَنْصُورٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ یہ فرماتے تھے : سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دو مرتبہ دیکھا ہے ، ایک مرتبہ اپنی بصارت کے ساتھ ، اور ایک مرتبہ دل کے ساتھ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف جمہور بن منصور کوفی کا معاملہ مختلف ہے ، اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 249
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12564 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5761»
حدیث نمبر: 250
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَظَرَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - . قَالَ عِكْرِمَةُ : فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : نَظَرَ مُحَمَّدٌ إِلَى رَبِّهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، جَعَلَ الْكَلَامَ لِمُوسَى ، وَالْخُلَّةَ لِإِبْرَاهِيمَ ، وَالنَّظَرَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، رَوَى ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ تَوْثِيقَهُ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الطَّهْرَانِيِّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : ” سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے “ ۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا : کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لیے کلام ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لیے خلت ( یعنی خلیل ہونا ) اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دیدار مخصوص کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے ، ابن ابوحاتم نے ابوعبداللہ طبرانی کے حوالے سے اس کی توثیق نقل کی ہے ، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 250
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 9396»