مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الرُّؤْيَةِ . باب: دیدار کا بیان
حدیث نمبر: 249
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَبَّهُ مَرَّتَيْنِ : مَرَّةً بِبَصَرِهِ ، وَمَرَّةً بِفُؤَادِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، خَلَا جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ الْكُوفِيِّ ، وَجَهْوَرُ بْنُ مَنْصُورٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ یہ فرماتے تھے : سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دو مرتبہ دیکھا ہے ، ایک مرتبہ اپنی بصارت کے ساتھ ، اور ایک مرتبہ دل کے ساتھ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف جمہور بن منصور کوفی کا معاملہ مختلف ہے ، اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔