کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: نبی ﷺ سے سببی و نسبی تعلق رکھنے والوں کے (اس تعلق کے) باقی رہنے، اور آپ ﷺ کے سسرالی رشتہ داروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "لَمَّا تَزَوَّجَ عُمَرُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَلَّا تُهَنِّئُونِي؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غَيْرَ سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "خَرَجَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَقَالَ: أَلَا تُهَنِّئُونِي، قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ...." فَذَكَرَهُ.
قَالَ: "فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "خَرَجَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَقَالَ: أَلَا تُهَنِّئُونِي، قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ...." فَذَكَرَهُ.
قَالَ: "فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ".
ترجمہ
امام جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن میرے تعلق اور نسب کے علاوہ ہر تعلق اور نسب منقطع ہو جائے گا۔““ اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ نے سندِ منقطع کے ساتھ نقل کیا ہے، جبکہ انھی کی ایک اور روایت میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل صفہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کس خوشی میں؟ آپ نے فرمایا: ”میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بیٹی (اور رسول اللہ ﷺ کی نواسی) سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا ہے، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے...“ پھر پوری حدیث ذکر کی اور (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”پس میں نے یہ پسند کیا کہ میرا بھی (آپ ﷺ سے یہ خاص) تعلق قائم ہو جائے۔“
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "دَعُوا أَصْهَارِي وَأَصْحَابِي؛ فَإِنَّهُ مَنْ حَفِظَنِي فِيهِمْ كَانَ مَعَهُ مِنَ اللَّهِ حَافِظًا، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْنِي فِيهِمْ تَخَلَّى اللَّهُ مِنْهُ، وَمَنْ تَخَلَّى اللَّهُ مِنْهُ يُوشِكْ أَنْ يَأْخُذَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے سسرالی رشتہ داروں اور میرے صحابہ کے متعلق (نازیبا گفتگو سے) باز رہو؛ کیونکہ جس شخص نے ان کے معاملے میں میری حرمت و نسبت کا پاس رکھا تو اللہ کی جانب سے اس کے لیے ایک نگہبان ہوگا، اور جس نے ان کے بارے میں میری حرمت کا لحاظ نہ رکھا تو اللہ اس سے دستبردار ہوجائے گا، اور جس سے اللہ تعالی دستبردار ہوجائے تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے۔“ اسے امام احمد بن منیع نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی مبہم ہے (جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا)۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - أَوْ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ إِلَى أَحَدٍ مِنْ أُمَّتِي وَلَا أُزَوِّجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِي إِلَّا كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ، فَأَعْطَانِي ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر — یا عمرو — رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے رب عزوجل سے یہ سوال کیا کہ میں اپنی امت کے جس گھرانے میں نکاح کروں یا اپنی امت میں سے جس کسی کو اپنی صاحبزادی نکاح میں دوں، وہ سب جنت میں میرے رفیق ہوں، پس اللہ تعالیٰ نے میری یہ التجا قبول فرما لی۔“ اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْزُوقٍ - أَوِ ابْنِ رَوْقٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَزِيمَةٌ مِنْ رَبِّي، وَعَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيَّ: أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ إِلَى أَهْلِ بَيْتٍ، وَلَا أُزَوِّجَ شَيْئَا مِنْ بَنَاتِي إِلَّا كَانُوا رُفَقَائِي فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
ترجمہ
ابوعبداللہ بن مرزوق — یا ابن روق — سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرے رب کا ایک حتمی فیصلہ اور وہ عہد ہے جو اس نے مجھ سے فرمایا ہے کہ: میں جس گھرانے میں بھی نکاح کروں یا اپنی صاحبزادیوں میں سے کسی کا نکاح (جس خاندان میں بھی) کروں، وہ سب جنت میں میرے رفیق ہوں گے۔“ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔