إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب اتصال من كان له سبب ونسب بالنبي صلى الله عليه وسلم وما جاء في أصهاره صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ سے سببی و نسبی تعلق رکھنے والوں کے (اس تعلق کے) باقی رہنے، اور آپ ﷺ کے سسرالی رشتہ داروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "لَمَّا تَزَوَّجَ عُمَرُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَلَّا تُهَنِّئُونِي؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غَيْرَ سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "خَرَجَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَقَالَ: أَلَا تُهَنِّئُونِي، قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ...." فَذَكَرَهُ.
قَالَ: "فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ".امام جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن میرے تعلق اور نسب کے علاوہ ہر تعلق اور نسب منقطع ہو جائے گا۔““ اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ نے سندِ منقطع کے ساتھ نقل کیا ہے، جبکہ انھی کی ایک اور روایت میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل صفہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کس خوشی میں؟ آپ نے فرمایا: ”میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بیٹی (اور رسول اللہ ﷺ کی نواسی) سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا ہے، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے...“ پھر پوری حدیث ذکر کی اور (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”پس میں نے یہ پسند کیا کہ میرا بھی (آپ ﷺ سے یہ خاص) تعلق قائم ہو جائے۔“